My Writings: expressions over time

A collection of stories , travelogues , and essays in Urdu and English languages

Read The Best of Best !!

Sunday, August 28, 2022

Sweet Smelling Orchards (travelogue of Baluchistan)

10:44:00 PM 0
Sweet Smelling Orchards  (travelogue of Baluchistan)


Prologue






The aroma in the air enchanted our senses as the car continued on its course. There were apple manors on the two sides of the road. This smell was coming from the apples and other fruit plantations.
Around then, at that point, we were going toward Orak, which is a green and rich valley on the edges 
of Quetta. This journey happened a long while back during one of our mid-year getaways. On returning from the trip, I had a couple of discussions with my relatives and family partners about the social norms of Balochistan. Furthermore, we were also talking about the scale of poverty that was so eminent in different parts of this region. Along these lines, this trip opened one more window of insight in my soul that stirred me to create this travelogue.


Departure From RawalpindiIt started pouring heavily just as we were about to depart for Quetta from Rawalpindi. The airport was in a state of complete commotion. The length of the takeoff from Rawalpindi to Quetta is only a solitary hour, but the flight was delayed due to bad weather. People waiting in line were getting agitated to receive their boarding passes and have their luggage stacked. As a country, we have a gigantic shortfall of discipline.
After so much hustling around, we finally boarded the plane. Both of my youngsters were extraordinarily fortified and eager to be on their most noteworthy air trip ever. Their delight was overpowering as they were looking at the clouds flying outside the window of the plane. Whenever in light of the significant fog, the plane would stun, and they would shout with elation. Youths have such endless eminently genuine and unsophisticated traits. These properties draw us to them. They make us snicker and their perfection and guiltlessness make living with kids remarkable.

After some time, our plane landed safely at Quetta International Airport, where my significant other was waiting for us. At that time he was posted in Khuzdar Balochistan around then as a primary trained
professional engineer. Quetta air terminal is more unassuming when stood out from Lahore or Rawalpindi air terminal and the workplaces are also not adequate Maybe there is some improvement
now. I think there are a couple of regions in Pakistan that have been deliberately kept backward by big players in the political game and I would say Balochistan is the primary one.



Bustling markets of Quetta 

We were reminded of Rawalpindi's rainy weather by the dry and scorching weather in Quetta. As I turned to look around, I found myself surrounded by tall, desolate mountains. Then I went over again how the mountains are not completely desolate. Even though they aren't green, nature has given them plenty of important minerals. During peak hours, the marketplaces in downtown Quetta were incredibly chaotic and bustling. Rubble could be seen everywhere. I want to emphasize once more that hygiene is another civil skill we lack, following discipline. Men wear massive turbans and beards. Women are generally only occasionally observed, heavily covered in burqas or long chaddars (a large sheet to cover the body ). Suddenly I felt the need to quickly wrap my chaddar tightly about my body and face. Despite my best efforts to wear local attire, I was undoubtedly the odd one out there.

Finally, the vehicle entered the cantonment district. Outstanding thought was paid to tidiness and security here. Our residential bungalow was clean and mostly devoid of furniture as Balochis usually sit on carpets with floor pillows. We were served delicious food and finally, my kids went to sleep and gave me a little bit of a breather. On the first night, a friend of mine coordinated dinner at Hotel Sarina. Hotel Sarina is beautifully constructed and tastefully decorated. We enjoyed grilled takka kebabs, Balochi pulao (rice ), and Saji (roasted lamb).

Khuzdar City

In the morning we were leaving for Khuzdar. Tehsil Khuzdar is located in the south of Balochistan. It is five to six hours by road from Quetta to Khuzdar city. Khuzdar city is located on the National Highway, which is about 300 km from Quetta, the capital of Balochistan, and about 300 km from Karachi, the capital of Sindh. There is an old fort near the city that was built by the Arabs. The ruins of this fort are still there today. Apart from this, you will also find beautiful waterfalls here.

When you travel on the National Highway, you can see tall stone mountains on both sides. These mountains are devoid of natural beauty but their bosoms are full of minerals. Here I want to tell some facts about Balochistan in the form of a list so that we can think about what we as a nation can do to remove the deprivations of this province:

Facts About Balochistan

1: Balochistan province is the largest province of Pakistan in terms of area.

2: This large province of Pakistan, covering an area of ​​347,000 square kilometers, consists of mostly

waterless and vegetated mountains, deserts, deserts and dry and barren plains.

3: Cultivable land is said to be only 6% of the total area.

4: So far, about forty very valuable underground mineral reserves have been discovered in Balochistan, which according to careful estimates can meet the needs of the country for the next fifty to hundred years and are also a valuable source of foreign investment.

5: Some of the important minerals found in Balochistan include oil, gas, gold, copper, uranium, iron ore, coal, antimony, chromite, fluorite, ruby, sulfur, graphite, limestone, limestone, Magnetite, Soapstone, Phosphate, Gypsum, Aluminum, Platinum, Silicite, Sulphur, Lithium etc. are included.

6: A dispute over these minerals between Balochistan and the Federation has been going on since the first day. The main reason for this is that the people of Balochistan think that they have a small share of the resources and they do feel deprived and helpless. Since the establishment of Pakistan, this unrest has caused 5 insurgencies in different periods. Authority over the coast and resources and their use in the development and welfare of the province and the people is an important demand. On the contrary, decisions, actions, and attitudes have created mistrust and distance, and young people, in particular, have been deeply affected, and still are.

7: The law and order situation in Balochistan has always been tense and that is why there are obstacles to foreign investment.


Hanna Lake and Urak valley

Our stay in Khuzdar was about one month. After that, my husband had to go to Karachi due to office matters. During this one month time, we kept going far and near for sightseeing. The most memorable trip was to Hanna Lake. It is located around 11 kilometers from Quetta and is surrounded by towering hills. It is a man-made lake. When we arrived, it appeared as though someone had positioned a cup with water between the towering, brown mountains. Environmental changes have spoiled the beauty of this lake. In severe drought and heat, the water here dries up. It is obvious that the government's attention is needed in this regard so that this precious treasure of water continues and excess water continues to accumulate here. The surrounding gardens have also been severely impacted. Hanna Lake also serves as a Siberian bird sanctuary and it is of course a popular tourist destination. Hanna Lake also acts as a Siberian bird sanctuary and tourism, while the surrounding gardens have also been badly affected. Boating training is conducted on this lake and many boating competitions have also been held here. This lake is very deep in the middle due to which many accidents have happened here. A few years ago, the boat overturned and more than 15 people drowned due to overcrowding in the lake. Now, under the supervision of the army, the visitors are given a boat tour with necessary security arrangements. The lift chair installed near the lake was removed after an accident. Hanna Lake is actually a part of Orak Valley. Water from the springs of Orak Valley is brought to this lake to maintain the water supply. In Orak Valley, there are a lot of gardens and a water dam called the Willi Tangi Dam.

Gwadar


      We stopped at Gwadar as well on the route to Karachi. This coastal region was only considered to be a community of fishermen at the time. I've just learned that there have taken place numerous development efforts under CPEC (China -Pakistan Economic corridor). The fundamental benefit of Gwadar port is that it is situated in a region of the sea where the water is warm, which is unique among ports worldwide and allows for year-round commercial ship traffic on the warm water section. Shipping trade and diverse items by sea is not difficult. Iran's and Dubai Port World's (United Arab Emirates) interests seek to prevent Gwadar port from facing competition. That's why political distractions are increasing in Pakistan after the CPEC agreement. A global conspiracy game has started under which some powers want to end China's influence in Pakistan. Every country must determine its own course for growth, and national leaders must reach agreements and show tolerance when making decisions. We must keep in mind that Pakistan's progress is impossible without Balochistan's development.

Our tale of Balochistan comes to an end here. There were a few positive memories and some real emotions. Most of the time, I felt heartache, yet the lovely smell of apple and peach orchards would always soothe my emotions. The Baloch people are straightforward and traditional. Young folks desire to follow the latest trends in education and media. To elevate Balochistan to success, we must all play our roles.



Thursday, August 25, 2022

خوشبو کا سفر (آخری قسط)

4:00:00 PM 0
خوشبو کا سفر (آخری قسط)

  

ہنہ جھیل


خضدار میں ہمارا قیام کو ئ ایک ماہ کے لگ بھگ رہا ۔ اس کے بعد میاں صاحب کو  دفتری معاملات کی وجہ سے کراچی جانا تھا۔اس دوران  دور اور نزدیک سیاحت کے لیے جاتے  رہے ۔سب سے یادگار سفر ہنہ جھیل کی طرف تھا ۔کوئٹہ سےلگ بھگ ۱۱ کلو میٹر دور  بلند پہاڑیوں کے درمیان گھری یہ ایک مصنوعی جھیل ہے۔جب ہم وہاں پہنچے تو  ایسا لگا کہ  بھورے اور اونچے پہاڑوں کے درمیان کسی نےپانی سے لبا لب ایک پیالہ رکھ دیا ہو ۔ جیسے آپ کہیں منزل کی تلاش میں بھٹک رہے ہوں اور اچانک سامنے ہنہ جھیل کا خوبصورت منظر آجائے  تو فیض احمد فیض کےیہ خوبصورت اشعار  یاد آجاتے ہیں :

رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئ

جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے

جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم

جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے

ماحولیاتی تبدیلوں نے اس جھیل کے حسن کو بگاڑ دیا ہے ۔شدید خشک سالی اور گرمی میں یہاں کا پانی سوکھ بھی جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سلسلے میں حکومتی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ پانی کا یہ بیش بہا خزانہ قائم رہے اور زائد پانی یہاں جمع ہوتا رہے۔ پانی کی گرتی ہوئی سطح سے جہاں سائبیریا کے پرندوں کا پڑاؤ اور سیاحت و تفریح متاثر ہوئے ہیں وہاں آس پاس کے باغات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس جھیل میں کشتی رانی کی تربیت دی جاتی ہے اور یہاں کشتی رانی کے کئی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔ یہ جھیل درمیان میں سے بہت گہری ہے جس کے سبب یہاں کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔ چند برس قبل جھیل میں چلنے والی کشتی میں ضرورت سے زائد افراد بٹھانے کے سبب کشتی الٹ گئی اور پندرہ سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اب فوج کی نگرانی میں ضروری حفاظتی انتظامات کے ساتھ یہاں آنے والوں کو کشتی کی سیر کروائی جاتی ہے۔ جھیل کے قریب نصب لفٹ چئیر کو ایک حادثے کے بعدہٹا دیا گیا تھا۔

اوڑک  وادی 



ہنہ جھیل دراصل اوڑک وادی کاہی حصہ ہے۔اوڑک وادی کے چشموں کا پانی اس جھیل کی طرف لایا جاتا ہے تاکہ پانی کاذخیرہ  قائم رہے ۔اوڑک وادی میں کئی باغات ہیں اور ایک پانی کا بند بھی ہے،جسے ولی تنگی ڈیم کہتے ہیں۔

گوادر


کراچی جاتے وقت ہم گوادر بھی رکے۔ اس وقت یہ ساحلی علاقہ بس مچھیروں کی بستی نظر آتا تھا۔اب سنا ہے کہ بہت ذیادہ ترقیاتی کام ہو چکے ہیں۔جب ہم وہاں پہنچے تو پورٹ پر  بڑے بڑے بحرے تجارتی جہاز لگے ہوئے تھے۔ گوادر بندرگاہ کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ یہ سمندر کے جس حصے پر واقع ہے وہاں کا پانی گرم ہے جو دنیا کہ بہت ہی کم بندرگاہوں کی یہ خصوصیت ہوتی ہے، گرم پانی والے سمندری حصے پر تمام سال تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جاری و ساری رہتے ہیں یوں تجارت اور مختلف اشیاء کو براستہ سمندر ترسیل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی .ایران اور دبئی پورٹ ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے مفادات گوادر کی بندرگاہ کو مقابلے سے باہر رکھنے میں کوشاں ہیں کیونکے آبنائے ہرمز پر یہ ممالک ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتے ہیں ۔اسی لیے سیپیک معاہدے کے بعد پاکستان میں سیاسی خلفشار کو بڑھاوا دیا جارہاہے۔ایک عالمی سازشی کھیل شروع ہو چکا ہے جس کے تحت بعض طاقتیں پاکستان میں چین کی علمداری ختم کرنا چاہتی ہیں۔عرض حال یہ ہی کہ ہر قوم نے اپنی قسمت خود سنوارنی ہوتی ہے ۱ور قومی رہنماؤں کو اتفاق اور بردباری سے قومی ترقی کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں ۔یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ۔

بس یہی پر ہمارا بلوچستان کا احوال تمام ہوا ۔کچھ اچھی یادیں تھیں ۔کچھ سچے محسوسات ہیں۔کئی بار دل درد سے بھر آیا۔ سیب اور آڑو کے باغات کی خوشبو روح میں رچ بس گئی تھی ہے۔کون کہ سکتا ہے کہ یہ بنجر مٹی اپنی کوکھ سے کتنے بیش  بہا خزانے دے سکتی ہے ۔بلوچی  لوگ سادہ لوح ل  اور قدامت پسند  ہیں۔ یہاں کی نئی نسل آگے بڑھنا چاہتی ہے اور دیگر دنیا سے قدم ملانا  کے لیے بے چین ہے ۔ خدا کرے کہ ان کے وہ  تمام خواب  پورے ہوں جو وہ ا پنی بہتری  کے بارے میں دیکھتے ہیں ۔آمین۔

Monday, August 22, 2022

خوشبو کا سفر (قسط نمبر۳)

2:31:00 PM 2
خوشبو کا سفر (قسط نمبر۳)

                                                                                                                                                   خضدار کی جانب روانگی



کوئٹہ کا ہوٹل سرینہ بہت خوبصورت ہے۔ بوفے کا انتظام ایک وسیع سبزہ زار میں تھا ۔میاں صاحب کے دوست کی بیگم سارا وقت تنی تنائی بیٹھی رہیں اور کھانا بھی بمشکل ہی کھا رہی تھیں۔ان سے مسکرا مسکرا کر گفتگو کرنے کی لایعنی کوشش میں ہمارے جبڑے دکھ گئے تھے۔ اس وقت تو میں بہت جز بز ہوئی تھی ۔ مگر آج سوچتی ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ خاتون کسی اضطرابی کیفیت میں ہوں-دوسروں کے بارے میں کو ئی حتمی رائے قائم کرنے میں کبھی جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ چیزیں اور رویے ہمیشہ وہ نہیں ہوتے جو آپ کو سامنے نظر آرہے ہوتے ہیں۔ صبح کو ہماری خضدار کی طرف روانگی تھی ۔تحصیل خضدارجنوبی بلوچستان کی طرف واقع ہے۔کوئٹہ سے خضدار شہر تک سڑک کے ذریعے پانچ چھ گھنٹے کا فاصلہ ہے۔ خضدار شہر نیشنل ہائی وے پر واقع ہے جو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر سے تقریباً 300 کلومیٹر اور سندھ کے دارلحکومت کراچی سے تقریب300 کلومیٹر پر واقع ہے۔ شہر کے قریب ایک پرانے قلعہ ہےجسے 
عربوں نے بنا یاتھا ۔ اس قلعے کے کھنڈرات آج بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو یہاں خوبصورت آبشاریں بھی ملیں گی۔ 



نیشنل ہائی وے بلوچستان مرکزی شاہ رگ ہے جو اس صوبے کے دورافتادہ علاقوں کو ملائے ہوئے ہے

جب آپ نیشنل ہائی وے پر سفر کرتے ہیں تو دونو ں جانب پتھر کے اونچے اونچے پہاڑ نظر آتے ہیں ۔یہ پہاڑ قدرتی حسن سے تو محروم ہیں لیکن ان کے سینے بیش بہا معدنیات سے بھرے      
 پڑے ہیں۔ یہاں پر میں بلوچستان کے بارے میں کچھ حقائق ایک فہرست کی شکل میں بتانا چاہتی ہوں تا کہ ہم سوچ بچار کر سکیں کہ من حیث القوم ہم کیا کر سکتے ہیں اس صوبے کی محرومیاں 
دور کرنے کے لیے

  • صوبہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے
  • تین لاکھ47 ہزارمربع کلو میٹر رقبے پرمحیط پاکستان کایہ بڑا صوبہ زیادہ تربے آب وگیاہ پہاڑوں،تاحد نظر پھیلے ہوئے صحراؤں‘ ریگستانوں اورخشک وبنجر میدانی علاقوں پرمشتمل ہے۔

  •   بلوچستان میں اب تک تقریباََچالیس انتہائی قیمتی زیرزمین معدنیات کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں جو محتاط تخمینوں کے مطابق آئندہ پچاس سے سو سال تک ملک کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں اور بیرونی سرمیا کاری  کا بیش قیمیت ذریعہ بھی ہیں۔

  • کچھ اہم معدنیا ت جو بلوچستان میں پائے جاتے ہیں ، ان میں تیل،گیس، سونا،تانبا،یورینیئم، کولٹن، خام لوہا، کوئلہ، انٹی مونی، کرومائٹ، فلورائٹ‘ یاقوت، گندھک ، گریفائٹ ، چونے کاپتھر، کھریامٹی، میگنائٹ، سوپ سٹون، فاسفیٹ، درمیکیولائٹ، جپسم، المونیم، پلاٹینم، سلیکاریت، سلفر، لیتھیئم  وغیرہ شامل ہیں ۔

  •  بلوچستان اور وفاق کے درمیان ان معدنیات پر اایک تنازع اول روز سے حق اختیار کا چلا آرہا ہے،۔اسں کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام  سمجھتے ہیں کہ انہیں وسائل سے ملنے والا قلیل حصہ ہے اور یہی ، محرومی کا احساس قیام پاکستان سے اب تک مختلف ادوار میں 5 شورشوں کا سبب بنا ہے۔ ساحل اور وسائل پر اختیار اور اس کا صوبے اور عوام کی ترقی و بہبود میں مصرف اہم مطالبہ ہے۔ اس کے برعکس فیصلوں، اقدامات اور رویوں نے بداعتمادی اور دوریاں پیدا کی ہیں، نوجوانوں نے بالخصوص گہرا اثر لیا ہے بلکہ ہنوز لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان عنوانات کے تحت کسی بھی سخت تحریک کا حصہ بننا مباح سمجھتے ہیں۔

  •  بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال ہ،ہمیشہ سے ہی کشیدہ رہی ہے اور اسی لیے غیرملکی سرمایہ کار ی میں رکاوٹیں کھڑی ہیں ۔

عرض  حال یہ ہے کہ ان حالات کو دیکھ کر دل دکھتا ہے اور  اس سفرنامے کے لکھنے میں  یہ سوچ  حاوی رہی ۔ سیبوں ، پہاڑوں اور آبشاروں کی اس زمین میں ایک خوشبو چلتی ہے اور پیغام دیتی ہے کہ :

وطن کی مٹی گواہ رہنا گواہ رہنا

وطن کی مٹی عظیم ہے تو

کاش ہم ایسا کچھ کر سکتے ۔۔ 




Saturday, August 20, 2022

خوشبو کا سفر : قسط نمبر ۲

9:56:00 AM 0
خوشبو کا سفر : قسط نمبر ۲

 



 

کوہٹہ میں کیا دیکھا؟

اندرونِ کوئٹہ  کے بازاروں میں گاڑی ٹریفک اور ہجوم  میں جگہ بناتی ہوئ جا رہی تھی- ایک افراتفری کا سماں تھا ۔ مردوں  کے سروں پر بڑی بڑی پگڑیاں تھیں اور چہرے لمبی داڑھیوں سے سجے  تھے ۔ کبھی کبھار کوئ عورت اگر نظر بھی آتی تھی تو وہ ایک بڑی سی چادر یا گول چھتری نما برقعے  میں لپٹی ہوتی۔اگر چادر اوڑھی ہوتی تو   اس کے چہرے کی ایک آنکھ ہی نظر آتی تھی بعض جگہوں پر رش کی وجہ سے گاڑی رینگنے لگ جاتی ۔  ایسے میں نے کئ مردوں کی نظریں اپنے چہرے پر محسوس کرتے ہوئے چادر سے اپنے چہرے کو چھپا لیا ۔ سچی بات ہے کہ پہلی دفعہ ایک ڈر سا محسوس ہونے لگا ۔  کوئٹہ کے اندرون ِ شہر کے بازاروں میں خوب چہل پہل تھی ۔ لیکن جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی نظر آرہے تھے ۔ 

پورے پاکستان کےمقابلے میں بلوچستان میں غربت اور بے روزگاری  سب سے زیادہ ہے۔

آخرکار گاڑی کینٹ کے علاقے میں داخل ہوئ ۔ ییہاں پر صفائ اور سکیورٹی کا خاص خیال  رکھا گیا تھا ۔ قطار اندر قطار  بنگلے بنے ہوۓ تھے - ۔ ہمارا رہائشی بنگلہ  بھی اسی علاقے میں تھا ۔ گھر کی بیٹھک فرشی تھی اور کمرے میں چاروں طرف بڑے بڑے گاؤ تکیے لگے ہوئے تھے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد خانساماں کھانا ٹرے میں رکھ کر لے آیا ۔ جو کہ ہم نے رغبت سے کھایا ۔ تھکے تو ہو ئے تھے اس لیے سب ہی جلد سو گئے ۔ اگلے روز میں گھر کو سیٹ کرنے میں مصروف رہی ۔ بچے کھیل کود میں مصروف ہو گئے اور ہمارے شوہر نامدار دفتر کی طرف روانہ ہو گئے۔ یہاں مقامی لوگ باہر کے لوگوں کو پسند نہیں کر تے اس لیے سرکاری افسران کے ساتھ ہر وقت بندوق بردار سیکورٹی گارڈ رہتے ہیں اور کچھ سیکورٹٰی کے لوگ اہل خانہ کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا پسماندہ ترین صوبہ ہے، یہاں کے سردار کبھی بھی اس صوبے کی ترقی نہیں چاہیں گے ۔ان کے  اپنےاہل و عیال دنیا کی ہر آسائش سے ملا مال ہیں لیکن عام عوام غربت کی چکی میں پستے  ہیں- ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر ناہمواری رش بس گئی ہے ۔ امیروں کے لیے دولت گھر کی باندی ہے اور غریب دو بوند صاف پانی کو ترستے ہیں ۔پورے پاکستان کے مقابلے میں بلوچستان میں غربت اور بے روزگاری  سب سے زیادہ ہے۔۔ بلوچستان کے دیہاتی علاقوں میں بچے بچیاں اور بالخصوص عورتیں اچھی غذا سے بھی دورہیں  بلکہ انکے بروقت علاج ومعالجے کیلئے کوئی خاص تدابیر بھی نہیں میسر ہیں ۔دکھ کی بات تو یہ ہے کہ کہ ان حالات میں کو ئی بدلاوا نہیں آتا۔


ہوٹل سرینہ کوئٹہ

ر۱ت کو ہمارے میاں صاحب کے ایک دوست نے ہوٹل سرینہ میں رات کے کھانے کا انتظام کیا تھا ۔ بار بی کیو پر بھنے تکے کباب اور بلوچی پلاؤ اور سجی بہت ہی لذیذ تھے ۔ جھلملاتی روشنیوں میں حوض کےکنارے فواروں کا شور بہت بھلا لگ رہا تھا۔جہان ہم بیٹھے تھے وہیں درختوں کا ایک جھنڈ تھا ۔ ںظر اٹھا کر دیکھا تو سارے درخت سیبوں سے لدے ہوئے تھے۔ ان سیبوں کی خوشبو جنت سے آتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ یہی خوشبو ہمارے ساتھی بیشتر جگہوں پر ہمسفر رہی ۔(جاری ہے)





 

 

 

 

Thursday, August 18, 2022

خوشبو کا سفر قسط نمبر ۱

2:20:00 PM 0
خوشبو کا سفر قسط نمبر ۱

خوشبو کا سفر:قسط نمبر۱   


جیسے جیسے گاڑی اپنے راستے پر آگے بڑھتی جاتی تھی ، فضا میں پھیلی خوشبو اعصاب کو مسحور کیے جارہی تھی ۔ سڑک کے دونوں جانب سیبوں کے باغات تھے ۔  

 یہ مہک انہیں سیبوں سے اٹھ رہی تھی ۔



اس وقت ہم اوڑک کی جانب سفر کر رہے تھے جو کہ کوئٹہ کے نواح میں ایک سر سبزو شاداب جگہ ہے ۔یہ سفر جس کی میں روئیداد آپ کو سنانے جا رہی ہوں ، گرمیوں کی چھٹیوں کا ایک تفریحی دورہ تھا ۔ سفر سے واپسی پر رشتے داروں اور دوستوں سے بلوچستان کی ثقافت اور رسم و رواج پر سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی ۔ لیکن میں نے محسوس کیا کہ میں سفری احوال کے علاوہ کچھ اور بھی کہنا چاہ رہی ہوں ۔ اس کے لیے ضروری تھا کہ اپنے احساسات کو قلم کی زبان ملے ۔  

گاڑی تو آگے بڑھ ہی رہی تھی مگر مجھے لگا کہ اس سفر نے میری ذات کے بند دریچے کھول دیے ہیں ۔

جب ہم راولپنڈی سے کوئٹہ کے لیے عازمِ سفر ہوئے تو موسلادھار بارش شروع ہو چکی تھی ۔ ائرپورٹ پر ہڑبونگ کا سماں تھا ۔ ( جاری ہے )

راولپنڈی سے کوئٹہ  کی پرواز کا دورانیہ صرف ایک گھنٹے کا ہے لیکن موسم کی خرابی کے باعث پرواز میں تاخیر تھی ۔ قطاروں میں کھڑے لوگ سامان لوڈ کروانے اور بورڈنگ کارڈ کے اجراء کے لیے  پریشان کھڑے تھے ۔ من حیث القوم ہمارے ہاں نظم و ضبط کی بے حد کمی ہے ۔ لگتا ہے کہ پوری قوم کو  ایک سخت  تربیتی کورس کی ضرورت ہے جس میں یہ سکھایا جائے کہ عوامی مقامات پر ایک ذمہ دار شہری کے  بطور ہمیں کن ادب و آداب کا خیال کرنا چاہیے - شاعر نےہمارے بارے ہی کہا ہے کہ :  

سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا

لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا 

دنیا کی رہنمائ تو ہم نے کیا کرنی ہے ! یہاں تو اپنے ہی حالات سنوارنے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ 

 ائرپورٹ پر لوگوں کے جم غفیر سے بچتے بچاتے آخر کار ہم جہاز پر سوار ہو ہی گئے ۔ دورانِ پرواز ہمارے دو عدد نونہلان نے خوب مصروف رکھا ۔ یہ ان کا جہاز کا پہلا سفر تھا ۔ حیرت اور اشتیاق سے سرشار وہ جہاز کی کھڑکی کے باہر اُڑتے بادلوں کو دیکھ رہے تھے ۔ شدید دھند کے وجہ سے جہاز کبھی کبھار  ہچکولے کھانے لگتا تو خوشی سے ان کی چیخیں نکل جاتیں ۔وہ  جہاز کے جھولوں سے خوب لطف اندازو ہو رہے تھےہو ۔ بچپن بھی کتنا معصوم ہوتا ہے ۔ خطروں سے بے نیاز اور ریا سے پاک ! بچپن کا ہر خوشگوار تجربہ ایک سرشاری کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے ۔

جیسے جیسے آپ کو شعور آتا جاتا ہے دنیا کی مکاریاں عیاں ہوتی جاتی ہیں ۔  اور پھر خوشیاں بھی پھیکی پھیکی لگتی ہیں ۔ 

میں دل ہی دل میں حفاظت کے لیے مسنون دعاوں کا ورد کر ہی تھی ۔   کچھ ہی دیر بعد ساتھ خیریت سے ہمارا جہاز کوئٹہ کے بین الاقومی ہوائی اڈے پر اتر گیا تھا ۔ جہاں ہماری میاں صاحب بے چینی سے ہم لوگوں کے منتظر تھے ۔ ان کی کئ ماہ پہلے خضدار میں تعیناتی ہوئ تھی ۔  کوئٹہ کا ائرپورٹ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے میں چھوٹا  ہے اور سہولیات بھی کم ہیں ۔ شاید اب کچھ بہتری آگئ ہو ۔ میں آج سے بیس سال پہلے کی بات کر رہی ہوں ۔ پاکستان میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے ۔ ان علاقوں میں بلوچستان سرِ فہرست ہے۔ بہرحال اس پر آگے چل کر مزید بات ہو گی ۔

کوئٹہ کے خشک اور گرم موسم نے ہمیں پنڈی کے رم جھم سماں کی یاد دلا دی ۔ چاروں طرف نظر دوڑائ تو اونچے اونچے بنجر پہاڑوں میں اپنے آپ کو گھرا پایا ۔ پھر یاد آیا کہ ہی پہاڑ بنجر نہیں ہیں ۔ ان کے سینوں میں قدرت نے معدنیات کے خزانے بھرے ہیں ۔( جا ری ہے )



 

Thursday, May 31, 2018

تنہائ کا ذہر

11:59:00 AM 1
تنہائ کا ذہر





ٹیلی ویژن پر ہمیشہ کی طرح کوئ بریکنگ خبریں چل رہی تھیں۔ اب تو یہ معمول کی ہی بات بن گئ ہے۔ میں بھی شاید توجہ نہ دیتی اگر محترمہ رافعہ بشیر کی اچانک موت جیسے الفاظ میرے کانوں میں نہ پڑتے۔خبریں پڑھنے والا زور و شور سے ان کی ادبی خدمات اور حقوق نسواں کےلیے ان کی جدوجہد کا تزکرہ کر رہا تھا ۔ اور میں بھونچکا بیٹھی ان کے بارے میں سوچنے لگی ۔
 گو کہ رافعہ آپی ادبی حلقوں میں یقیناً مشہور تھیں پر خاندان بھر میں نک چڑھی ہی  کہلاتی تھیں ۔ بڑی بوڑھیاں ان کے طور طریقوں سے قریباً مایوس ہو چکی تھیں ۔مجھے بھی وہ اوروں کی طرح دنیا کا ساتواں عجوبہ لگتی تھیں ۔ وہ عورت جو تیری میری برائیوں میں دلچسپی نہ لے ۔ فیشن اور زیوارات سے دور بھاگے ،اپنے ہر فیصلے پر اپنی مرضی کی مہر ثبت کرے اور سب بڑھ کر یہ کہ بے باک افسانے اور شعر لکھے ، عجوبہ ہی ہو سکتی ۔
جب بھی خاندان کے لوگ ایک جگہ  جمع ہوتے تو ہم لڑکیاں بالیاں سنسنی خیز خبروں کے لیئےتیار ہوتیں ۔ آخر سرکس میں بھی تو لوگ تماشا دیکھنے جاتے ہی ہیں۔ رافعہ آپی  ہمیں گھر بیٹھے ہی کو ئ دلچسپ ہنگامہ دکھا دیتیں ۔ آغاز کچھ اس طرح سے ہوتا کہ رافعہ آپی کی والدہ اپنا دھکڑا خاندان کی بزرگ خواتین کے سامنے لے بیٹھتیں ۔
     بھابھی میں کسی کو کیا منہ دکھاؤں ! کوئ بھی تو لڑکیوں والے ڈھنگ اس میں نہیں ۔ کچھ تو خاندان کی عزت کا خیال کرے ۔ 
تمام خواتین اسی موقع کی تاک میں ہوتیں۔ سب ہی اپنی زبانوں کو دراز کر کے طنز کے تیر آپی پر برسانے لگتیں ۔ مگر شاباش رہے رافعہ آپی پر،محترمہ، گردن اکڑائے،زبان کی قینچی سے ہر حملے کا اپنے تئیں مناسب جواب دے ڈالتیں ۔
  اے بی بی تمہیں شرم تو نہ آتی ہو گی ۔ غیر مردوں کے ساتھ بیٹھ کر واہیات شعر پڑھتی ہو ! 

   ہاں خالہ شعر ضرور پڑھتی ہوں۔ پر یہ جو تمہاری شمائلہ سولہ سنگار کیئےبینک میں ملازمت جاتی ہے اور وہاں غیر مردوں کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا کرتی ہے! کیا خیال ہے اس بارے میں ؟ “

نتیجہ اس محفل کارِزار کا یہ نکلتا کہ خواتین کو رافعہ آپی سے اپنا اپنا دامن بچانا مشکل ہو جاتا ۔
غرض یہ کہ وہ ہمارے خاندان کہ پہلی اور شاید آخری خاتون کہی جا سکتیں ہیں جو بزرگوں کو ترکی بہ ترکی جواب دیا کرتیں ۔ فی زمانہ ایسی لڑکیاں تو ہر گھر میں مل جاتی ہیں۔  ان سب باتوں کے باوجود یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اٹل تھی کہ رافعہ آپی کی عمر خاصی ڈھل چکی تھی ۔ ہمارے خاندان میں یہ بات پتھر کی لکیر کی طرح سمجھی جاتی تھی کہ کوئ  انہیں بیاہنے نہیں آئے گا۔ بہت ہوا تو کوئ فاقوں سے بدحال عمر رسیدہ شاعر ان کے دام میں پھنس جائے۔اس قسم کی باتیں مجھے ہمیشہ رنجیدہ کردیتی تھیں ۔دراصل مجھے ان کے بعض نظریات سے اتفاق بھی تھا۔ جب وہ دردمندی سے کہتیں ۔
عورت انسان  بھی تو ہے ۔ اس کے بنیادی حقوق سے اسے محروم نہ کریں۔ عورت کو گھر کی باندی بنا رکھنا کہاں کا انصاف ہے؟ 
یہ بات سن کر میرا سیروں خون بڑھ جاتا۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دو بار میں نے ان کی حمایت میں بولنے کی بھی کوشش بھی کی تھی ۔ ہمارے بڑے بھائ تک اس بات کی سن گن پہنچی تو انہوں نے ہمیں خاصی ڈانٹ پلا دی ۔ اس ڈانٹ کا ایسا ڈر بیٹھا کہ پھر ایسی گستاخی کی ر کبھی نہ کی۔
انقلابی خیالات رکھنا اور بات ہے اور جراًتِ اظہار اور کے لیے ایک الگ قسم کی قابلیت چاہیئے۔ ہم بیچارے ان انقلابیوں سے تھے جو گولی تو داغ سکتے تھے مگر بندوق کسی اور کے کاندھے پر رکھ کر! خیر اپنی کمزوری کا احساس ہوا تو ہم نے چپ سی سادھ لی پر دل ہی دل میں آ پی کو سرہاتے رہے۔
پھر ہوا یوں کہ سب کی امیدوں کے برخلاف رافعہ آپی کی شادی ہو گئ ۔بشیر بھائ یعنی رافعہ آپی کے شوہرِ ناامدار  ایک نجیب الطرفین قسسم کے دور پار کے عزیز تھے ۔ رافعہ آپی کی شاعری کے بہت بڑے مداح بھی تھے ۔ لگتا تھا وہ اوکھلی میں سر دینے کا پکا ارادہ کر بیٹھے تھے۔ رافعہ کے بدخواہوں  کو مکمل یقین تھا کہ یہ شادی چاردن نہ چلے گی ۔
بشیر  بھائ کچھ عجیب سادھو قسم کی مخلوق تھے۔ کھانا پکانے کے جھنجھٹ میں رافعہ کم ہی پڑتیں۔ دفتر سے واپسی پر اگر بشیر بھائ کو کھانا نہ ملتا تو نہایت خوش دلی سے ہوٹل سے کھانا منگوا لیتے ۔ غرض آپی کے گھر کا نظام چوپٹ تھا۔انہیں  صفائ ستھرائ سے بھی کوئ  دلچسپی نہ تھی۔ شوہر کی کسی ضرورت کا ڈھنگ سے خیال نہ رکھتیں مگر غزلوں اور افسانوں کے معیار میں روز افزوں  ترقی ہونے لگی ۔ ادبی حلقوں میں مشہور تھا محترمہ رافعہ بشیر کے لیئے ان کی خانہ آبادی ایک نیک شگون ثابت ہوئ ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک نئ جلا ملی ہے۔ ایک طرف ادبی میدان میں وہ مسافتیں مار رہی تھیں لیکن دوسری جانب ان کا گھر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔
ایک دن ہمیں کسی کام سے ان کے گھرجانا ہوا۔یقین کیجئے دل بہت دکھا۔ بشیر بھائبےچارے میلے کپڑوں کے ڈھیر کے پاس بیٹھے تلملا رہے تھے ۔ کہنے لگے ۔
  ” ان سے اتنا بھی نہیں ہوتا کہ ملازمہ سے کپڑے ہی دھلوا لیا کریں۔ اب میں دفتر کیا پہن کر جاؤں ؟ “
یہ تھا پہلا دھچکا جو میری ان سے  دلی عقیدت کو لگا ۔بھلا یہ بھی کوئ بات تھی ؟ شادی کی ہے تو اسے نبھائیں بھی ! میاں اور بیوی دونوں ہی شادی جیسے مقدس رشتے کو مضبوط ڈوری میں باندھتےہیں ۔رافعہ بشیر  کے پاس دوسرا رستہ تو پہلے سے موجود تھا ۔ یعنی علم و ادب کا پرچار ۔ عورت کی آذادی کے لیئے جنگ لڑنا۔ وغیرہ ، وغیرہ ۔
پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔ بشیر بھائ نے رافعہ کو طلاق دے دی۔ مزید ستم یہ ہوا کہ رافعہ سے ان کے گھر والوں اور دیگر رشتے داروں نے ہر قسم کا تعلق توڑ لیا۔ جس کالج میں وہ پڑھاتی تھیں ، اس کے نزدیک ایک مکان میں الگ سے رہنے لگیں۔
پھر کئ ماہ و سال بیت گئےاور مجھے آپی کی کوئ خبر نہ ملی ۔ ایک دن مجبوراً مجھے ان کے ہاں جانا پڑا۔ میری ایک نہایت عزیز سہیلی کی بہن کے کالج میں داخلے کا مسئلہ تھا۔ سنا تھا وہ کالج میں داخلوں کی انچارج تھیں۔ وہ ہم سے نہایت خندہ پیشانی سے ملیں اور مسئلہ حل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ مجھے تو وہ بار بار گلے لگاتی رہیں۔ میں جانے لگی تو مجھے ایک طرف لے جا کر کہنے لگیں ۔
  میں نے سنا ہے کہ تمہاری جلد شادی ہونے والی ہے ۔ دیکھو میری بات کو یاد رکھنا ۔ اپنے گھر کو جنت بنانا۔ تم نہیں جانتی کہ تنہائ کتنا بڑا زہر ہے ۔ یہ بات وہ بار بار کہتیں اور رونے لگتیں۔ “
رافعہ آ پی  کے گھر سے واپسی پر میں سوچ رہی تھی کہ رافعہ بشیر کا شمار تو بڑے بڑے نامور ادیبوں میں ہوتا ہے ۔ وہ بکھرتے رشتوں اور ہنستے بستے گھروں پر کہانیاں لکھتی ہیں ۔ پھر جن کمزوریوں اور برائیوں کو وہ اپنی کہانیوں میں اجاگر کرتی ہیں ان کو اپنی زندگی کی کہانی میں کیون نہ دیکھ پائیں؟


Sunday, May 27, 2018

آکاش پربت اور چاندنی

8:50:00 AM 0
آکاش پربت اور چاندنی

آکاش پربت اور چاندنی

بہت عرصہ پہلے ایک سانحے نے مجھے جذباتی تنا ؤ کا شکار کر دیا تھا۔ انہی دنوں ایک ہل سٹیشن پر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں قدرت کے قرب نے میرے اندر کے احساسات کے نازک تاروں میں جمال رب عظیم کے پیش قیمت موتی پرو دیے۔ پھر تویوں ہونے لگا کہ میرے من کی تمام کدورتیں دھلنے لگیں ۔ نفرت کی بھٹی میں میرا تن بدن  جل کر خاکستر ہوا ہی چاہتا تھا ۔ لیکن نجانے کیسے خیالات کی رعنائیوں کی آ ماجگاہ بن گیا۔شاید یہ سب کچھ وہاں کے نیلے شفاف آکاش ،دلکش ، حسین ،پربتوں  اور میٹھی مدھر  چاندنی کا حیرت انگیز کارنامہ تھا۔
فطرت کی ضیاء کاریوں نے کبھی نہ کبھی آپ کی ذات کے بند در بھی ضرور کھو لے ہوں گے ۔ بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ حسین نظارے ایک ماہر نفسیات کی طرح دھیرے دھیرے ھماری روح کے زخموں پر پھائے رکھتے ہیں۔  یہ نہ ہوتا تو روز و شب کی مصروفیات کے جنجال سے گبھرا کر خلق خدا شہروں سے دور پر فضا مقامات کی آغوش میں کیوں بھاگتی۔ ان دنوں میں میں بے حد پریشان اور اداس رہا کرتی تھی۔ امید کے سارے دیپ ایک ایک کر بجھ چکے تھے۔ ایسے میں اس ہل اسٹیشن کی ہر صبح سورج کی پہلی کرنیں اپنے پنکھ پھیلائے چلی آتیں ۔اونچے پہاڑوں پر ہرے بھرے پیڑ لہلہا کر اور گیت گا کر ایک نئے دن کا استقبال کرتے۔  شام کو ہوٹل کی بالکونی میں چودھویں کا چاند اپنی نرم و نازک کرنیں میری جانب بھیجا کرتا۔ ان کرنوں کی اٹھکیلیوں نے آ خرکار میرے غم کی گھنیری چھاؤں میں بسیرا کر ہی لیا۔

پھر یوں ہونے لگا کہ جب بھی میں ہوٹل سے باہر  چہل قدمی کےلییےنکلتی تو کسی گیت کے بول میرےلبوں پر ہوتے ۔ دل ہی دل میں پربتوں کے حسن کے لیئےدعائیں مانگتی۔ کیونکہ ان کی جادوگری نے میرے اندر کے اجڑے موسموں میں بہار کے پھول کھلا د یئےتھے۔
آج بھی جب راہ حیات میں کہیں چلتے چلتے کانٹے پیروں کو لہولہان کر دیتےہیں تو اس ہل اسٹیشن کا آکاش ، چاند اور پربت میرا غم بٹانے چلے آتے۔ آکاش کی سمت دیکھتی ہوں تو مجھےیہ اپنی بلندیوں کی طرف بلاتا محسوس ہوتا ہے۔ مجھے اس کے اعلی ظرف پر حیرت ہوتی ہے۔ کس قدر بلند حوصلگی سے اس نے اپنے دامن میں بے شمار ننھے منھے تاروں کو جگہ دے رکھی ہے۔ اسی دامن میں جہاں سورج کا رعب وجلال ہے تو وہیں پر چاند بھی اپنی تمام تر معصومیت کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ گویا ذندگی کے بے شمار رنگ ہیں۔ کبھی یہ تاباں ہے تو کبھی ہراساں۔ ہمیں اس کے ہر لمحے کے ہر حصے میں حوصلے کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔بلکہ پربتوں جیسی سختی کے ساتھ اپنے ارادوں پر قائم رہنا چاہیئے۔ تبھی ہماری دنیاؤں کے چاند مسکراتے رہیں گے۔کیونکہ چاند کے چہرے پر مسکراہٹوں کی کشید ہمارے اپنے خون جگر سے ہوتی ہے۔ جیسے چمن میں گلابوں کے گل خوں رنگ مالی کی محنتوں کا اعجاز بن جایا کرتے ہیں۔یہی وہ پیغام ہے جو قدرت کے انمول شاہکار ہمیں دیتے نظر آتے ہیں۔